سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کو دخترانِ پاکستان ایکسیلینس ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

 سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کو دخترانِ پاکستان ایکسیلینس ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا
کیپشن:  سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کو دخترانِ پاکستان ایکسیلینس ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

ویب ڈیسک: سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کو دخترانِ پاکستان ایکسیلینس ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا۔

ایوارڈ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تھے، جنہوں نے سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کو ایوارڈ پیش کیا۔ تقریب کا اہتمام وزارتِ ثقافت اور وزارتِ دفاع کے اشتراک سے کیا گیا۔

دخترانِ پاکستان ایکسیلینس ایوارڈز کا مقصد ایسی نمایاں خواتین کی خدمات کو سراہنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جنہوں نے اپنی غیر معمولی قیادت، پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کے ذریعے پاکستان کی سماجی، اقتصادی اور ادارہ جاتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Watch Live Public News