ویب ڈیسک: امریکی انتظامیہ نے یوکرین پر دباؤ بڑھاتے ہوئے مبینہ طور پر خبردار کیا ہے کہ روس کی آئل ریفائنریوں اور توانائی تنصیبات پر حملے جاری رہنے کی صورت میں یوکرین کے لیے امریکی ہتھیاروں کی خریداری کا نظام معطل کیا جا سکتا ہے۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے یوکرین اور بعض یورپی ممالک سے رابطہ کرکے روس کی تیل تنصیبات پر حملے روکنے پر زور دیا ہے۔ رپورٹ میں انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کو محدود کرنے کی دھمکی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ممکنہ اقدام سے PURL پروگرام متاثر ہو سکتا ہے، جس کے تحت یورپی ممالک امریکی ہتھیار خرید کر یوکرین کو فراہم کرتے ہیں۔