ایران نے امریکی فوج پر حملوں کیلئے ایلون مسک کی کمپنی ’اسٹارلنک‘ کی انٹرنیٹ سروس استعمال کی، امریکی میڈیا

ایران نے امریکی فوج پر حملوں کیلئے ایلون مسک کی کمپنی ’اسٹارلنک‘ کی انٹرنیٹ سروس استعمال کی، امریکی میڈیا

(ویب ڈیسک )معروف امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی افواج پر حملوں کے دوران اپنی فوج کو ہدایات دینے، باہمی رابطے برقرار رکھنے اور ڈرون آپریشنز کی نگرانی کرنے کے لیے ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کی کمپنی ’اسٹارلنک‘ (Starlink) کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کا استعمال کیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جس وقت امریکی فوج ایران کے مواصلاتی نظام کو مفلوج اور کمزور کرنے کی کوشش کر رہی تھی، اسی دوران ایران نے اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی افواج کو احکامات جاری کرنے، رابطے بحال رکھنے اور ڈرون آپریشنز کی نگرانی کرنے کی کوشش کی۔

امریکی فوج کا جوابی استعمال :

اخبار کا کہنا ہے کہ ایک جانب ایران اس سروس کو استعمال کر رہا تھا تو دوسری جانب خود امریکی فوج نے بھی ایرانی ڈرونز کو تباہ کرنے کے لیے اسٹارلنک کے خصوصی فوجی ورژن کا استعمال کیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسٹارلنک کے اس غیر مجاز استعمال کی اطلاعات سامنے آنے پر کمپنی کے مالک ایلون مسک شدید برہم ہو گئے۔

سینٹ کام کی خفیہ رپورٹ اور حکام کا ردعمل:

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کو پیش کی گئی ایک خفیہ رپورٹ میں بھی ایرانی حکومت کی جانب سے اسٹارلنک کے استعمال کا باقاعدہ ذکر کیا تھا۔

اس معاملے پر ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اور ایران کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، جبکہ امریکی محکمہ جنگ نے سینٹ کام کی اس مبینہ رپورٹ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

Watch Live Public News