(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے طلبا کی حفاظت کے لیے اہم فیصلہ، سرکاری و نجی اسکولوں کے طلبا کے ٹرپ اور ٹورز پر پابندی عائد کردی۔
پنجاب حکومت کے اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹرپ اور ٹورز سے متعلق پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کی حدود سے 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر طلبا و طالبات کے ٹرپ اور ٹورز منعقد نہیں کیے جا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی دوروں کے دوران طلبا و طالبات کی حفاظت پر سمجھوتہ ہونے کا خدشہ ہے۔تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے سربراہان کو ہدایات جاری، طلبا و طالبات کے ٹرپ اور ٹورز کے حوالے سے حفاظتی پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔
حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ طلبا و طالبات کی حفاظت کو مقدم رکھا جائے گا، ٹورز اور ٹرپ کے دوران پیش آنے والے حادثات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسرز، پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کو پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔