ویب ڈیسک: پنجاب میں سموگ کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش اور چھٹیوں سے متعلق خبروں کی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تردید کر دی۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ سموگ کے باعث اسکولوں میں چھٹیاں دینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں اور نہ ہی حکومت ایسا کوئی فیصلہ کر رہی ہے۔ تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی، والدین سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔
انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ سموگ کے دوران ماسک کا استعمال کریں، آؤٹ ڈور سرگرمیوں میں احتیاط برتیں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔