نئے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کرالیں،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

نئے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کرالیں،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عوام نئے صوبوں کی حمایت کرتے ہیں تو میں ان کے ساتھ ہوں،اگرعوام نہیں چاہتے تو نئے صوبے نہیں بننے چاہیئں،نئے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کرالیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے نیوزکانفرنس میں کہا کہ این سی سی آئی اے کمپلین سیل کو پاک آئی ڈی ایپ  پر منتقل کررہے ہیں،ایک گینگ پکڑا ہے جس نے 5ہزار فراد کو  انٹرنیشنل  اداروں سے امتحان پاس کرائے ۔

انہوں نے کہا کہ بچیوں کو بلیک میل کرنے والے افراد کو چند گھنٹوں میں پکڑا گیا ،بچیوں کو بلیک میل کرنے والوں کے خلاف زیروٹالرینس ہے ،سائبربلیک میلنگ کی شکایات پر فوری ایکشن لیاجارہا ہے آن لائن فراڈ کے کیسز میں زیادہ تر خواتین نشانہ بن رہی ہیں،اگلے ہفتے وزیراعظم کو این سی سی آئی اے کےریسورسز پر بریفنگ دیں گے ۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عوام نئے صوبوں کی حمایت کرتے ہیں تو میں ان کے ساتھ ہوں،اگرعوام نہیں چاہتے تو نئے صوبے نہیں بننے چاہیئں،نئے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کرالیں،صوبوں کے معاملے پر ہر پارٹی کا حق ہے وہ مختلف رائے رکھ سکتی ہے ،نئے صوبوں کے حوالے سے سب کا اپنااپنا مؤقف ہے ،بلاول بھٹو نے رائے دی کہ چیزیں سیاسی طور پر ری سیٹ ہونی چاہیئں،میری اور بلاول بھٹو کی رائے ایک جیسی ہے ،سسٹم تو سارے کا سارا ٹھیک ہونے والا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگرکوئی کہہ رہا ہے ملک میں کرپشن نہیں تو معذرت کے ساتھ کرپشن موجود ہے ،جہاں کرپشن ہے اسے تسلیم کرنا اور درست کرنا ہوگا ۔

محسن نقوی  نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جو قانونی حقوق بنتے ہیں وہ انہیں ملیں گے ،ابھی 6سے7 لوگوں کو نوٹس جاری ہوئے ہیں مولانا کو نہیں،ن لیگ اور ہم سارے اکٹھے ہیں، اگر سب راضی ہو ں گے تو سب کچھ ہوگا ۔

Watch Live Public News