جے یو آئی (ف) سرگودھا کے ضلعی جنرل سیکرٹری مستعفی، پارٹی کے سیاسی مؤقف سے بدظن

جے یو آئی (ف) سرگودھا کے ضلعی جنرل سیکرٹری مستعفی، پارٹی کے سیاسی مؤقف سے بدظن
کیپشن: جے یو آئی (ف) سرگودھا کے ضلعی جنرل سیکرٹری مستعفی، پارٹی کے سیاسی مؤقف سے بدظن

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام (ف) سرگودھا کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد فہد حمید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
محمد فہد حمید نے جے یو آئی (ف) کے حالیہ سیاسی بیانات اور جماعتی مؤقف پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے حالیہ بیانات ریاست مخالف سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کے سیاسی مؤقف قومی یکجہتی، آئینی ذمہ داریوں اور ریاستی اداروں کے احترام سے متصادم ہیں۔

مستعفی رہنما جے یو آئی (ف) نے کہا کہ مذہبی اقدار کو سیاسی مفادات اور جماعتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ مذہب کی آڑ میں سیاسی مؤقف کو درست ثابت کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ پارٹی کے سیاسی مؤقف سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محمد فہد حمید نے جے یو آئی (ف) کی قیادت سے استعفیٰ فوری طور پر منظور کرنے کی درخواست کی ہے۔

Watch Live Public News