فضل الرحمان کے قریبی ساتھی امان اللہ کو ایف آئی اے اور سی ڈی اے کے نوٹس جاری

فضل الرحمان کے قریبی ساتھی امان اللہ کو ایف آئی اے اور سی ڈی اے کے نوٹس جاری

(ویب ڈیسک) فضل الرحمان کے قریبی ساتھی امان اللہ کو ایف آئی اے اور سی ڈی اے کے نوٹس جاری کردیے گئے۔

فضل الرحمان کے اہل خانہ اور قریبی رفقا کے خلاف مالی بے ضابطگیوں اور قانونی خلاف ورزیوں پر مختلف ادارے متحرک ہوگئے۔ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے امان اللہ کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔

امان اللہ کو ایف آئی اے نے متعلقہ انکوائری میں دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد سمیت 4 نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

امان اللہ کو اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کا نوٹس جاری   کیا۔

فضل الرحمان کے قریبی حلقوں سے وابستہ متعدد افراد کو ایف آئی اے کی تحقیقات کا سامنا ہے۔امان اللہ  G-6/4 گلی نمبر 83 اسلام آباد میں اس گھر کے مالک ہیں جس میں فضل الرحمان رہائش پذیر ہے۔

Watch Live Public News