چوروں کے جانے سے عوام نے خوشی کا اظہار کیا،وفاقی وزیر  امیر مقام

چوروں کے جانے سے عوام نے خوشی کا اظہار کیا،وفاقی وزیر  امیر مقام

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر   امیر مقام  نے کہا کہ 13سال میں جھوٹ بولنے کے جانوں پر عوام نے سکھ کا سانس لیا، مستقبل میں ان کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہو گا۔

بٹگرام میں خیبرپختونخوا  میں پی ٹی آئی حکومت کےخاتمے پرمسلم لیگ ن  نے یوم تشکرکاجلسہ عام منعقد کیا۔وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام  نے جلسے سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کثیر تعداد میں عوام نے جلسے میں شرکت کر کے تاریخ رقم کر دی، چوروں کے جانے سے عوام نے خوشی کا اظہار کیا،عوام کے جوش و خروش نے ثابت کر دیا  کہ وہ ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 13سال میں جھوٹ بولنے کے جانوں پر عوام نے سکھ کا سانس لیا، مستقبل میں ان کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہو گا، بیانیے بنانے والے یو ٹیوبرز آج صوبے کے عوام کے جذبے کو دیکھ لیں،ہم عوام کے توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے،

امیر مقام نے کہا کہ عوام جب بھی مشکل میں مبتلا ہوئے تو پاک فوج نے آگے بڑھ کر مدد کی، معرکہ حق میں افواج پاکستان نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ عوام حقیقت سے بخوبی واقف ہیں، مخالفین کا ہر بیانیہ ناکام ہو گا، ہم عوام کے  ساتھ ہیں ، وفاقی حکومت کے ہر فیصلے کی حمایت کریں گے،  صوبے میں موٹروے کی سہولت محمد نواز شریف کا عوام کیلئے تحفہ ہے۔

Watch Live Public News