وفاقی کابینہ کی 10روپے کے نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کی منظوری 

وفاقی کابینہ کی 10روپے کے نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کی منظوری 

(ویب ڈیسک ) وفاقی کابینہ نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی، وزارت خزانہ کی سفارش پر فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   وفاقی کابینہ وفاقی کابینہ نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی، وزارت خزانہ کی سفارش پر فیصلہ کیا گیا۔نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کیلئے ملک بھر کے مصوروں اور ڈیزائنرز سے تجاویز حاصل کی گئیں، کابینہ کمیٹی نے تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کی۔

نئے کرنسی نوٹوں میں جعل سازی کی روک تھام کیلئے جدید سیکیورٹی فیچرز اور معیاری میٹریل استعمال کیا جائے گا۔ نئے کرنسی نوٹوں میں جدید میٹریل کے استعمال سے ان کی پائیداری اور استعمال کی مدت میں اضافہ ہوگا۔

وفاقی کابینہ نے دس روپے کے بینک نوٹ کی جگہ دس روپے کا سکہ متعارف کرانے کی بھی منظوری دے دی۔

Watch Live Public News