ویب ڈیسک: امریکی ریاست مشی گن میں سینیٹ کی نشست پر ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید نے مائیک راجرز کو شکست دے دی۔
کامیابی کے بعد عبدل السید نے اپنی جیت عوام کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ان کی نہیں بلکہ عوام کی جدوجہد کی کامیابی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے الزامات اور مخالفت کے باوجود انہوں نے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔ مخالفین نے انہیں شکست دینے کے لیے خطیر رقم خرچ کی، لیکن مشی گن کے عوام نے امید کا انتخاب کیا۔
عبدالسید نے کہا کہ اب ان کی تمام تر توجہ اپنے پالیسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کامیابی یہ پیغام دے گی کہ امریکا تمام پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے یکساں طور پر گنجائش رکھتا ہے۔
ان کے مطابق یہ کامیابی ان نوجوانوں کے لیے بھی حوصلہ افزا ثابت ہوگی جنہوں نے سیاسی بیان بازی کے دوران مسلمانوں اور دیگر گروہوں کو نشانہ بنتے دیکھا۔
واضح رہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں عبدل السید کے علاوہ کئی دیگر مسلم امیدواروں نے بھی حصہ لیا۔