پہلا ون ڈے میچ نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف دیدیا

پہلا ون ڈے میچ نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: پہلا ون ڈے میچ نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف دیدیا

ویب ڈیسک: بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 40 اوورز میں صرف 185 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

آکلینڈ میں کھیلے جانے والے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں، بھارتی ٹیم کے کپتان شبمن گل نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ بھارتی گیند بازوں کی شاندار بولنک کے آگے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 185 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ یوں بھارت کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف ملا ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ 38 رنز جبکہ بلیئر ٹکنر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ گلین فلپس 30 ، ڈیرل مچل 28 ، ول ینگ 9 ، ہینری نکولس 9 ، کپتان مچل سینٹنر 4 ، وکٹ کیپر ٹام لیتھم 3 ، نیتھن اسمتھ 1 ، کائل جیمیسن 1 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ جیکب ڈفی 15 بنا کر نا قابل شکست رہے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 4 ، گرنور برار نے 3 جبکہ انشول کمبوج 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا تھا کہ کونوی اچھی فارم میں ہیں، لیکن انہیں آرام دیا گیا ہے اور وہ آج نہیں کھیل رہے، لہذا، سیفرٹ کو موقع ملا ہے۔ بھارت کی طرح، ہمارے پاس بھی چار فاسٹ بولرز ہیں۔

اسکواڈ

نیوزی لینڈ (پلیئنگ الیون): ٹم سیفرٹ، ول ینگ، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مچل سینٹنر (کپتان)، نیتھن اسمتھ، کائل جیمیسن، جیکب ڈفی، بلیئر ٹکنر

ٹیم انڈیا (پلیئنگ الیون): شبمن گل (کپتان)، روہت شرما، ویراٹ کوہلی، شریاس ایر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، نمن دھیر، انشول کمبوج، عاقب نبی، گرنور برار، ارشدیپ سنگھ

Watch Live Public News