پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی:

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 45 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 369 روپے 06 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں کمی : 

صنعتی اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لیے اہم سمجھے جانے والے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 68 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔کمی کے بعدڈیزل کی نئی قیمت 391 روپے 52 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے باضابطہ طور پر پورے ملک میں نافذ العمل ہو جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 4 نومبر تک مؤثر رہیں گی۔

Watch Live Public News