حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
کیپشن: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کا اطلاق اگلے 24 گھنٹوں تک نافذ رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 377.91 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔  ڈیزل کی قیمت میں 0.85 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 400.67 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز ہی پیٹرول کی قیمت میں 1.85 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ 377.91 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی۔ اس وقت ڈیزل کی قیمت میں بھی 1.75 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا، جس سے اس کی قیمت 399.82 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

Watch Live Public News