نومبر کے وسط میں لانگ مارچ کریں گے،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا اعلان 

نومبر کے وسط میں لانگ مارچ کریں گے،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا اعلان 

(ویب ڈیسک) حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں 7 سے 10 دن مزید دے دیں، اسلام آباد مارچ سےہم دستبردار نہیں ہوئے، ہمارا مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عوام۔مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں،ہم نے طویل دھرنے دیئے،آج کی ملاقات میں اپنے مطالبات کو وزیراعظم کے سامنے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پیٹرولیم لیوی کو بھتہ سمجھتے ہیں،جماعت کا موقف واضح اوردوٹوک ہے کہ لیوی ختم ہونی چاہیے.لیوی کا خاتمہ ہوگااور جماعت اسلامی سے جو ممکن ہو سکا کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں 7 سے 10 دن مزید دے دیں، اسلام آباد مارچ سےہم دستبردار نہیں ہوئے،حکومت پیٹرولیم لیوی کو مرحلہ وار ختم کرنے کی بات کررہی ہے،ہم پیٹرولیم لیوی کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں۔حکومت ماہانہ 150 ارب روپے کی لیوی جمع کررہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ ہمارا مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا،اب ہم یہ نہیں کریں گے کہ اسلام آباد مارچ کو ملتوی کردیں۔

Watch Live Public News