ویب ڈیسک: بولیویا میں مارٹن نامی ایک مرغ گزشتہ 8 سال سے کینسر کے اسپتال کے باہر موجود ہے۔ اس کا مالک کینسر کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہوا تھا، جہاں دورانِ علاج اس کی موت ہوگئی، تاہم مالک کی وفات کے بعد بھی مارٹن وہیں موجود رہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارٹن اپنے مالک کے ساتھ اسپتال آیا تھا۔ مالک کی وفات کے بعد اس کا طویل عرصے تک اسپتال کے باہر رہنا لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا اور اس واقعے نے انسانوں اور جانوروں کے درمیان تعلق پر نئی بحث چھیڑ دی۔
رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مارٹن اسپتال کے باہر کیوں رہتا ہے یا ان برسوں کے دوران اس کی دیکھ بھال کون کرتا رہا، تاہم اس کی کہانی کو جانوروں اور ان کے مالکان کے درمیان وابستگی کی ایک منفرد مثال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔