وزیراعظم کروم بک اسکیم: اہلیت اور درخواست دینے کا طریقہ جانیے

وزیراعظم کروم بک اسکیم: اہلیت اور درخواست دینے کا طریقہ جانیے
کیپشن: وزیراعظم کروم بک اسکیم: اہلیت اور درخواست دینے کا طریقہ جانیے

ویب ڈیسک:  وزیراعظم یوتھ پروگرام کی کروم بک اسکیم 2026 کے تحت طلبہ کی اہلیت جانچنے اور درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا ہے۔ اسکیم کے تحت ملک بھر کے طلبہ میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل تعلیم اور آن لائن تعلیمی وسائل تک رسائی بڑھانا ہے۔

کون سے طلبہ اہل ہوں گے؟
اسکیم کے فراہم کردہ معیار کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرکاری اسکولوں میں نویں جماعت کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ اہل ہوں گے، جبکہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں نویں اور دسویں جماعت کے نمایاں طلبہ کو شامل کیا جائے گا۔ نجی اسکولوں کے طلبہ اس معیار میں شامل نہیں ہیں۔

اہلیت کیسے چیک کریں اور درخواست دیں؟
طلبہ پورٹل pmychromebooks.ibcc.edu.pk پر جا کر اپنا ریکارڈ چیک کر سکتے ہیں۔ طریقہ کار درج ذیل ہے:

متعلقہ تعلیمی بورڈ منتخب کریں۔
ب فارم یا شناختی کارڈ نمبر، رول نمبر یا رجسٹریشن نمبر درج کریں۔
تاریخِ پیدائش فراہم کرکے Find My Record پر کلک کریں۔
ظاہر ہونے والے نام، اسکول اور دیگر معلومات کی تصدیق کریں۔

پورٹل پر ریکارڈ موجود ہونا کروم بک ملنے کی حتمی ضمانت نہیں ہوگی۔

مطلوبہ دستاویزات
درخواست کے لیے درج ذیل دستاویزات درکار ہوں گی:

حالیہ پاسپورٹ سائز رنگین تصویر (JPG/PNG)
میٹرک پارٹ اول یا دوم کی مارک شیٹ
طالب علم کے ب فارم یا شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ نقل
والد یا سرپرست کے شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ نقل

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ہر دستاویز کی فائل کا سائز 300 کلو بائٹس سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ طلبہ درخواست دینے سے قبل پورٹل پر اہلیت، دستاویزات اور درخواستوں کی موجودہ حیثیت کی تصدیق کر لیں۔

Watch Live Public News