(ویب ڈیسک) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں ملکی سلامتی، قومی یکجہتی، اور معاشی چیلنجز سمیت تازہ ترین پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے قومی اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی میدان میں باخبر اور فعال موجودگی ملک کے خلاف خطرات کو روکنے کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر ہتھیار ہے۔
سپریم لیڈر نے حکومت اور پارلیمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو درپیش معاشی مسائل کے حل کے لیے آپسی تعاون کو بڑھائیں اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے معیشت کو استحکام بخشیں۔
انہوں نے پارلیمنٹ اور حکومت دونوں پر زور دیا کہ وہ ملکی دفاع، معیشت اور ٹیکنالوجی سمیت ایران کی قومی طاقت کے تمام بنیادی ستونوں کو مضبوط بنانے کے لیے تندہی سے کام کریں۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے تاکید کی کہ ایران کے کلیدی اور اسٹریٹجک بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات اور باہمی معاملات کو فعال طریقے سے آگے بڑھایا جائے تاکہ ملکی مفادات کا تحفظ ممکن ہو سکے۔