پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے 

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے 

(ویب ڈیسک) پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ، ترکیہ ، قطر اور اندونیشیا  کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ دوحہ میں طے پایا۔

اس حوالے سے ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ معاہدے کا مقصد دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے، معاہدے کے تحت ممالک فوجی مشقوں، تربیت، تحقیق و ترقی کے شعبے میں تعاون کریں گے۔یہ معاہدہ ان ممالک کی دفاعی صنعتوں کو بہتر بنانے کی مشترکہ کوششوں میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

Watch Live Public News