ویب ڈیسک: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جس طرح بھارت کے لیے ایران کے ساتھ تعلقات اہم ہیں، اسی طرح امریکا کے لیے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات ضروری ہیں۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا میں کہیں بھی ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ہے اور دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے افراد اور ممالک کی مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات ہیں اور جغرافیائی اعتبار سے بھی پاکستان کے ساتھ روابط برقرار رکھنا اہم ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کے مطابق، جس طرح بھارت کو ایران کے ساتھ تعلقات رکھنے اور ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کرنے کی ضرورت ہے، اسی طرح امریکا بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے امریکا کو مدد مل سکتی ہے اور ممکنہ طور پر ان تعلقات کے ذریعے بھارت کے خدشات دور کرنے میں بھی کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔