شوہر کے چھوٹے سے تحفے نے راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا

شوہر کے چھوٹے سے تحفے نے راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا

(ویب ڈیسک)امریکی ریاست ورجینیا میں ایک حیران کن اور خوشگوار واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شوہر کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ایک معمولی لاٹری ٹکٹ نے خاتون کی زندگی بدل کر رکھ دی اور وہ پلک جھپکتے ہی کروڑ پتی بن گئی۔

ورجینیا لاٹری حکام کے مطابق ریاست کی بیڈ فورڈ کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے دو اسکریچ آف لاٹری ٹکٹس خریدے اور اپنی اہلیہ کو تحفے کے طور پر پیش کیے۔

خاتون نے بغیر کسی خاص امید کے محض اپنی قسمت آزمانے کے لیے جب ٹکٹ کو اسکریچ کیا تو اس پر ظاہر ہونے والا نمبر دیکھ کر وہ ہکا بکا رہ گئی۔

خاتون کے اسکریچ کردہ ایک ٹکٹ پر اس گیم کا سب سے بڑا انعام نکلا جس کی مالیت 5 لاکھ 77 ہزار 777 امریکی ڈالرز (پاکستانی کرنسی میں تقریباً 16 کروڑ روپے سے زائد) تھی۔

معمولی قیمت کے ٹکٹ سے اتنی بڑی انعامی رقم نکلنے پر میاں بیوی کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔

خاتون نے ورجینیا لاٹری کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے شوہر کی جانب سے دیا گیا یہ چھوٹا سا تحفہ ان کے لیے ناقابلِ یقین خوش قسمتی کی علامت ثابت ہوا ہے۔

جب ان سے خطیر رقم کے استعمال کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اس انعامی رقم کا ایک حصہ مختلف ممالک کی سیر و تفریح اور سیاحت پر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

لاٹری حکام کی روایتی رازداری پالیسی کے تحت اس خوش قسمت جوڑے کی شناخت کو پوشیدہ رکھا گیا ہے۔

Watch Live Public News