ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کی مشترکہ سوچ اور اتحاد کا مظہر ہے، جبکہ اس پر تنقید کرنے والوں کو ہی اس معاہدے سے مسئلہ ہے۔ کسی بھی معاہدے کی اصل قدر اس کے نتائج سے سامنے آتی ہے۔
انڈیپنڈنٹ عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے روابط باہمی اعتماد اور سلامتی کے تعاون پر قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر بہت کم وقت میں پیش رفت ہوئی ہے۔ سعودی عرب کی خودمختاری اور حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کے لیے ناقابلِ سمجھوتہ ہے، جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پوری مسلم امہ کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی حمایت اور اس کی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہے اور اس حوالے سے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔