بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 دہشتگرد ہلاک

(ویب ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے تین انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز  نے کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے پنجپائی میں دہشت گردوں کی سڑک بلاک کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،پنجپائی میں سیکیورٹی فورسز  نے کارروائی میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،نوشکی آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک بھارتی سرپرستی میں سرگرم 1 دہشت گرد ہلاک ہوا،خضدار میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں ،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن عزمِ استحکام جاری رہے گا۔

Watch Live Public News