پاک افغان سرحد پر طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد طالبان ہلاک، بیس کیمپ تباہ

پاک افغان سرحد پر طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد طالبان ہلاک، بیس کیمپ تباہ
کیپشن: پاک افغان سرحد پر طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد طالبان ہلاک، بیس کیمپ تباہ

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا میں پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے مبینہ بلااشتعال فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی، جس میں متعدد افغان طالبان اہلکاروں کی ہلاکت اور بیس کیمپ تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق تائدہ سیکٹر، اپر کرم اور غوزگڑھی کے علاقوں میں افغان طالبان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کا مقصد خارجی دہشت گردوں کو سرحد پار کرانا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپر کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی ٹاپسر پوسٹ اور شپولا بیس کیمپ کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں شپولا بیس کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ غوزگڑھی سرحد پر افغان طالبان کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان اہلکاروں نے سرحدی پوسٹ خالی کردی۔

Watch Live Public News