(ویب ڈیسک) امریکی میڈیا نے ایک سنسنی خیز رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف ممکنہ براہِ راست فوجی کارروائی کے باقاعدہ منصوبے تیار کر لیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی میں امریکہ کے سب سے بڑے غیر ایٹمی بم "مدر آف آل بمزیعنی (جی بی یو 43 بی) کے استعمال پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ممکنہ حملوں میں ایران کی حساس جوہری تنصیبات (Nuclear Facilities) اور اہم ترین توانائی مراکز (Energy Infrastructure) کو بنیادی ہدف بنایا جا سکتا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ممکنہ فوجی مہم جوئی کا وقت طے کرنے پر مشاورت جاری ہے، اور یہ کارروائی امریکہ کے وسط مدتی انتخابات (Midterm Elections) سے پہلے یا انتخابات کے فوری بعد عمل میں لائی جا سکتی ہے۔