ویب ڈیسک: نومبر میں طلبا اور سرکاری ملازمین کو مسلسل تین چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔ 9 نومبر کو یومِ اقبال کے موقع پر عام تعطیل ہوگی، جبکہ اس سے قبل ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیاں بھی ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کی مناسبت سے ہر سال 9 نومبر کو یومِ اقبال منایا جاتا ہے۔
سرکاری کیلنڈر کے مطابق اس سال 9 نومبر پیر کے روز ہوگا، جس کے باعث سرکاری ملازمین کو ہفتہ، اتوار اور پیر کو مسلسل تین چھٹیاں مل سکتی ہیں۔
تعلیمی اداروں میں بھی 7 سے 9 نومبر تک تعطیلات ہونے کا امکان ہے، جس سے طلبہ کو بھی مسلسل تین روز کی چھٹیاں ملیں گی۔