ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی مجتبیٰ خامنہ ای سے سات گھنٹے طویل ملاقات

 ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی مجتبیٰ خامنہ ای سے سات گھنٹے طویل ملاقات
کیپشن:  ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی مجتبیٰ خامنہ ای سے سات گھنٹے طویل ملاقات

ویب ڈیسک: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی مجتبیٰ خامنہ ای سے سات گھنٹے طویل ملاقات ہوئی، جس میں ملک کو درپیش انتظامی، معاشی اور حکومتی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ایرانی صدر کے مطابق، وہ اب تک مجتبیٰ خامنہ ای سے دو مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا بنیادی مسئلہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ اہل اور باصلاحیت افراد کا فقدان اور درست فیصلوں پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونا ہے۔

مسعود پزشکیان نے بعض سرکاری کمپنیوں کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں جاری معاملات کو کسی صورت مؤثر انتظامی نظام قرار نہیں دیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا، تاہم وہ تاحال عوامی سطح پر سامنے نہیں آئے۔ ان سے منسوب بیانات سرکاری ٹیلی وژن پر پڑھ کر سنائے جاتے ہیں۔

Watch Live Public News