صرف ڈیڑھ گھنٹے کی نیند، لاکھوں روپے کا انعام! جاپان میں انوکھا مقابلہ

صرف ڈیڑھ گھنٹے کی نیند، لاکھوں روپے کا انعام! جاپان میں انوکھا مقابلہ
کیپشن: صرف ڈیڑھ گھنٹے کی نیند، لاکھوں روپے کا انعام! جاپان میں انوکھا مقابلہ

ویب ڈیسک: دولت کمانے کے لیے لوگ برسوں محنت کرتے ہیں، لیکن جاپان میں ایک ایسا منفرد مقابلہ ہوا جہاں صرف 90 منٹ سونے پر لاکھوں روپے کا انعام جیتنے کا موقع دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو میں نیند سے متعلق مصنوعات بنانے والی ایک کمپنی نے ’’ نیند کے ماہرین‘‘ کے نام سے مقابلے کا انعقاد کیا، جس میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔ شرکا کو سینسرز سے منسلک کرکے آرام دہ بستروں پر لٹایا گیا، جبکہ انہیں زیادہ سے زیادہ 90 منٹ تک سونا تھا۔

مقابلے میں بہترین نیند کرنے والے شخص کے لیے 20 لاکھ ین سے زائد، یعنی تقریباً 35 لاکھ پاکستانی روپے کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔

شرکا مدھم روشنی والے ماحول میں سوئے، جبکہ بعض افراد اپنے پسندیدہ کھلونے اور ’’سلیپ ڈولز‘‘ بھی ساتھ لائے۔

واضح رہے کہ او ای سی ڈی کے 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق جاپانی شہری روزانہ اوسطاً 7 گھنٹے 24 منٹ سوتے ہیں، جو تنظیم کے رکن ممالک میں کم ترین دورانیوں میں شامل ہے۔ ماہرین کے مطابق طویل اوقاتِ کار، روزانہ کا طویل سفر اور مصروف طرزِ زندگی جاپان میں کم نیند کی بڑی وجوہات ہیں۔

Watch Live Public News