(ویب ڈیسک)پاکستانی سائنس دانوں اور ماہرینِ زراعت نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے؛ پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے تیار کردہ کینوا کے 32 بیج چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن روانہ ہوئے، جہاں اب خلائی ماحول میں ان بیجوں پر باقاعدہ سائنسی تجربات کیے جائیں گے۔
پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی اپنے خلائی سفر کے دوران زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین کے تیار کردہ کینوا کے 32 خصوصی بیج ہمراہ لے کر چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن روانہ ہوئے تھے۔
خلائی اسٹیشن پہنچنے کے بعد اب خلائی ماحول میں ان بیجوں پر سائنسی تجربات کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر عمران خان کی سربراہی میں ہونے والی اس تحقیق سمیت پاکستان اور چین کے اشتراک سے زراعت، حیاتیاتی تحقیق اور جدید صنعتی مواد سے متعلق چار تجربات کیے جائیں گے۔ ان میں خلاء میں بیجوں کی نشوونما پر اثرات، جرثوموں کے ذریعے آکسیجن کی بحالی اور جدید صنعتی مواد کی آزمائش شامل ہے۔
پاکستانی سائنس دانوں کی یہ پیش رفت ملکی زرعی تحقیق اور خلائی سائنس کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔