عمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دو آئل ٹینکرز میں دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی

عمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دو آئل ٹینکرز میں دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی

(ویب ڈیسک) عمان کے ساحل کے قریب اہم ترین عالمی سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو آئل ٹینکرز میں زوردار دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ واقعہ عمان کی بندرگاہ خصب (Khasab) کے شمال میں پیش آیا، جہاں دو آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے جا ٹکرائے۔

بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے باعث دونوں جہازوں میں دھماکے ہوئے اور ان میں آگ بھڑک اٹھی۔

پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ متاثرہ دونوں آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز میں ایک غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران بارودی سرنگوں کا نشانہ بن گئے۔

Watch Live Public News