کراچی عمارت حادثہ، وزیراعلیٰ سندھ کا بڑا ایکشن، متعدد افسران عہدوں سے برطرف

 کراچی عمارت حادثہ، وزیراعلیٰ سندھ کا بڑا ایکشن، متعدد افسران عہدوں سے برطرف
کیپشن:  کراچی عمارت حادثہ، وزیراعلیٰ سندھ کا بڑا ایکشن، متعدد افسران عہدوں سے برطرف

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری بلدیات سمیت متعدد اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت واقعے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری بلدیات اور ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی وسیم شمشاد کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ وفاقی حکومت کو وسیم شمشاد کی معطلی اور انکوائری کی سفارش بھی کی گئی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 16 متعلقہ افسران کو معطل کرنے کا حکم دیا، جبکہ عمارت کے مالک اور بلڈر کی گرفتاری اور آرکیٹیکٹ و انجینئر کو بھی تفتیش میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔

اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ایسٹ نصراللہ عباسی اور ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کو بھی عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ تحقیقات میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کوئی ملازم ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


 

Watch Live Public News