مسلسل ناقص کارکردگی اور سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ نہ ملنے پر صائم ایوب کا کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ

مسلسل ناقص کارکردگی اور سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ نہ ملنے پر صائم ایوب کا کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ
کیپشن: مسلسل ناقص کارکردگی اور سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ نہ ملنے پر صائم ایوب کا کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر صائم ایوب نے مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی ہے کہ انہیں کچھ عرصہ کھیل سے دور رہنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ ذہنی طور پر مضبوط ہوکر دوبارہ میدان میں واپسی کرسکیں۔

ذرائع کے مطابق صائم ایوب فی الحال کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار نہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی دور ہیں۔ ان کی ممکنہ واپسی ون ڈے ڈپارٹمنٹل ٹورنامنٹ سے متوقع ہے۔

خراب فارم کے باعث صائم ایوب قومی اسکواڈ سے بھی باہر ہوچکے ہیں، جبکہ انہیں سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی جگہ نہیں مل سکی۔

واضح رہے کہ کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سنچری بنانے کے بعد صائم ایوب کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد سے اپنے آخری 5 ون ڈے میچز میں وہ صرف 60 رنز بناسکے ہیں، جبکہ رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے بھی ان کے بلے سے کوئی نصف سنچری نہیں نکلی۔

 

Watch Live Public News