ویب ڈیسک: آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انگلینڈ کا 188 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سنسنی خیز کامیابی حاصل کرلی۔
میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 187 رنز بنائے۔ ہیری بروک نے 28 گیندوں پر 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، تاہم آسٹریلوی بولر نکھیل چوہدری نے 21 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کی رنز بنانے کی رفتار روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔
188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ بھی مشکلات کا شکار رہی، تاہم نکھیل چوہدری نے 38 گیندوں پر 66 رنز بنا کر ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔
میچ کے آخری لمحات میں آسٹریلیا کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے، جہاں جیک ایڈورڈز نے سیم کرن کے اوور میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو ایک گیند قبل ہی فتح دلا دی۔