ویب ڈیسک: عالمی کرپٹو مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں 5.10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت گر کر 55 ہزار 830 ڈالر پر آگئی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری اور اس کی قدر سے متعلق بڑھتے خدشات نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں سرمایہ کاروں کو محتاط کردیا ہے، جس کے اثرات کرپٹو مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کاروباری سیشن کے دوران بٹ کوائن کی قیمت 3.57 فیصد کمی کے بعد 56 ہزار 813 ڈالر تک گر گئی تھی، جبکہ جمعے کو یہ جولائی کے بعد پہلی بار 60 ہزار ڈالر کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگئی تھی۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ٹیکنالوجی اسٹاکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑھتے اخراجات کے حوالے سے سرمایہ کاروں کی بے چینی نے بٹ کوائن سمیت دیگر خطرے والے اثاثوں کو بھی دباؤ میں ڈال دیا ہے۔