(ویب ڈیسک ) پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت323 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت355 روپے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا ۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 20 نومبر تک نافذ العمل رہیں گی۔