اینکرپرسن ربیعہ احسن قتل کیس : عدالت نے نامزد ملزم احسن طاہر کی ضمانت منظور کر لی

اینکرپرسن ربیعہ احسن قتل کیس : عدالت نے نامزد ملزم احسن طاہر کی ضمانت منظور کر لی

(ویب ڈیسک ) معروف اینکرپرسن ربیعہ احسن کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مقامی عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزم احسن طاہر کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم نے اینکرپرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں نامزد ملزم احسن طاہر کی ضمانت منظور کرنے کا حکم سنایا۔عدالت نے ملزم کو رہائی کے لیے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

سماعت کے دوران مقتولہ ربیعہ احسن کی والدہ، بھائی اور بہن کی جانب سے عدالت میں باقاعدہ بیانِ حلفی جمع کرایا گیا۔

ورثا نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ ربیعہ احسن کی موت ایک حادثہ تھی، لہٰذا اگر عدالت ملزم احسن طاہر کو ضمانت پر رہا کرتی ہے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

عدالت نے مقتولہ کے ورثا کے بیان اور جمع کرائے گئے بیانِ حلفی کی روشنی میں ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔

Watch Live Public News