ویب ڈیسک: پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی ممکن ہے۔
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں تعظیم حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سعودی عرب کے تحفظ کے لئے اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، افواج پاکستان کومحافظ حرمین شریفین کا اعزازحاصل ہوا ہے۔ حرمین شریفین کا تحفظ اور احترام ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان کو تاریخی کامیابی نصیب ہوئی ، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر موجودہ صورتحال پر اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ ریاست ہمارے لئے سب سے مقدم ہے اور جوپاکستان کے آ ئین کو نہیں مانتا،ہم بھی اسے نہیں مانتے۔ پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے،فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔