(ویب ڈیسک)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے امریکی انتخابات میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر کے تاریخ رقم کر دی ہے، جس کے بعد وہ امریکی انتخاب میں باقاعدہ ووٹ کاسٹ کرنے والے تاریخ کے پہلے پوپ بن گئے ہیں۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ’ایگزیوس‘ کے مطابق ویٹیکن کی جانب سے باقاعدہ تصدیق کی گئی ہے کہ امریکی شہریت رکھنے والے پوپ لیو نے 2026 کے الینوائے مڈ ٹرم انتخابات کے سلسلے میں بذریعہ ڈاک (Mail-in Ballot) اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔
ہولی سی پریس آفس کے مطابق پوپ کا میل ان بیلٹ باضابطہ طور پر امریکی شہر شکاگو میں جمع کروا دیا گیا ہے۔
ہولی سی پریس آفس کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ پوپ لیو اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ جمہوری عمل میں حصہ لینا شہریوں کا بنیادی حق بھی ہے اور قومی فرض بھی۔
تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی برسرِ اقتدار پوپ نے کسی ریاست یا ملک کے عام سیکولر انتخابات میں براہِ راست ووٹ دیا ہو۔
خیال رہے کہ ایران میں جنگ اور امریکا میں تارکینِ وطن کے ساتھ سلوک کے معاملات پر پوپ کے امریکی صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ شدید اختلافات بھی رہے ہیں۔