ایل این جی کی قیمتوں میں  بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

 ایل این جی کی قیمتوں میں  بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

(ویب ڈیسک) ایل این جی 15.27فیصد تک مہنگی کردی گئی۔ اوگرا نے اکتوبر کے لیے   ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 2.17ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے، سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 16.39ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 2.13ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 17.32ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

Watch Live Public News