ایل پی جی کی قیمت میں کمی ریکارڈ

ایل پی جی کی قیمت میں کمی ریکارڈ
کیپشن: ایل پی جی کی قیمت میں کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: لاہور میں ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 50 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد گیس 550 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق درآمدی ایل پی جی کی کھیپ لاہور پہنچنا شروع ہوگئی ہے، جس سے سپلائی بہتر ہونے اور قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں گیس اب بھی سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Watch Live Public News