(ویب ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مدارس کے طلبہ معاشرے کا اہم حصہ ہیں، انہیں کھیلوں سمیت مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اس بار پشاور میں منعقد کی جائے تاکہ دنیا کو امن کا مثبت پیغام دیا جا سکے۔
گورنر ہاؤس پشاور میں زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ سیزن 7 کا افتتاح کیا۔
زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ آج سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگی، اور 28 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگی۔لیگ میں صوبے بھر کے مدارس کی 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، 250 سے زائد طلبہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کھیل انتہا پسندی کے تدارک اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،مدارس کے طلبہ معاشرے کا اہم حصہ ہیں، انہیں کھیلوں سمیت مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اس بار پشاور میں منعقد کی جائے تاکہ دنیا کو امن کا مثبت پیغام دیا جا سکے۔
اس موقع پر مولانا محمد طیب قریشی نے کہا کہ فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے مثبت سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے،
زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے،اقدامات نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور مثبت سوچ کو تقویت دیتے ہیں۔