ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ پشاور پہنچ چکے ہیں۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت یہ اعلیٰ سطحی اجلاس گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوگا؛ اس اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، توقع ہے کہ وزیراعظم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے ایک خصوصی پیکیج کا اعلان بھی کریں گے۔