پشاور: دیر کالونی اسکول حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار

پشاور: دیر کالونی اسکول حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار

(ویب ڈیسک) پشاور میں  دیر کالونی اسکول حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔خستہ چھت کے باوجود بچوں کو اسکول بلایا گیا، مالک پولیس حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی رپورٹ ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کو ارسال کردی۔ رپورٹ کے مطابق   اسکول کی بالائی منزل کی چھت بارش کے باعث خستہ ہوچکی تھی، بچوں نے بھی اسکول مالک خان محمد کو چھت کی خراب حالت سے آگاہ کیا تھا، اس کے باوجود بچوں کو اسکول بلایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  حادثہ اسکول کی نچلی عمارت کے سائیڈ والے کلاس روم میں پیش آیا،  تیسری منزل سے چھت نیچے گری، رپورٹ میں چھت کی بلندی 20 سے 25 فٹ بتائی گئی ہے، اسکول کے کمروں میں تیار چھتیں نصب تھیں، تاہم بالائی منزل کی چھت بارش کے باعث خستہ حالت میں تھی۔

رپورٹ کے مطابق اسکول مالک خان محمد نے چھت کو عارضی سہارا دیا تھا اور اس کے باوجود بچوں کو اسکول آنے کی اجازت دی گئی۔

Watch Live Public News