رحمان بابا ایکسپریس حادثہ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

 رحمان بابا ایکسپریس حادثہ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری
کیپشن:  رحمان بابا ایکسپریس حادثہ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے نے ملتان میں حادثے کا شکار ہونے والی رحمان بابا ایکسپریس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق حادثہ لگیج کوچ کا سائیڈ ہینگر ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹوٹا ہوا ہینگر ٹرن آؤٹ کراسنگ میں پھنس گیا تھا، جسے جائے حادثہ سے برآمد کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی تمام 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔ حادثے میں ایک بچی سمیت 7 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے تھے۔

ایک مسافر کے مطابق حادثہ صبح سوا 5 بجے پیش آیا، جبکہ روہڑی کے قریب ٹرین کی نویں بوگی کے نٹ بولٹ بھی درست کیے گئے تھے۔ تاہم، اس حوالے سے مزید تفصیلات کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

Watch Live Public News