ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے خاتون ٹیچر اور 22 بچے جاں بحق ہوگئے. واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے سے متعدد بچے ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق بچوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے اور مزید بچوں و عملے کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔