ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز کے کپتان شائے ہوپ نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار سنچری بنا کر تاریخ رقم کر دی۔
حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں شائے ہوپ نے صرف 50 گیندوں پر ناقابلِ شکست 102 رنز بنائے، جس میں 9 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
اس کارکردگی کے ساتھ شائے ہوپ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تین سنچریاں بنانے والے پہلے ویسٹ انڈین بیٹر بن گئے۔ اس سے قبل کرس گیل اور ایون لوئس دو، دو سنچریاں بنا چکے ہیں۔
شائے ہوپ بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تین سنچریاں بنا کر روہت شرما اور بابر اعظم کے ہم پلہ بھی ہوگئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز مکمل کر لیے اور ویسٹ انڈیز کی جانب سے 16 مرتبہ 50 یا اس سے زیادہ رنز بنانے کے کرس گیل کے ریکارڈ کی برابری بھی کر دی۔
ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر ہے، جبکہ سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ 17 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔