ریاض ایئر پورٹ پر حوثیوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ریاض ایئر پورٹ پر حوثیوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

(ویب ڈیسک ) ہفتے کے روز ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق  ہفتے کے روز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہونے والے حوثیوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے وقت بڑی تعداد میں عمرہ زائرین ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک زوردار دھماکے کے بعد چمکدار روشنی دکھائی دیتی ہے جس کے بعد لوگ خوف و ہراس کے عالم میں جان بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

دھماکے کے فورا بعد عمارت کی چھت کا کچھ حصہ بھی نیچے گرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

Watch Live Public News