ویب ڈیسک: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے 28 نومبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
رملہ سے جاری صدارتی اعلامیے کے مطابق انتخابات اب 11 ستمبر 2027 کو ہوں گے۔ اعلامیے میں انتخابات ملتوی کرنے کی وجہ اسرائیل کی جانب سے انتخابی عمل میں مبینہ رکاوٹیں قرار دی گئی ہیں۔