تائیوان کا مسئلہ اس کا داخلی معاملہ ہے، بیرونی مداخلت قبول نہیں: چین

تائیوان کا مسئلہ اس کا داخلی معاملہ ہے، بیرونی مداخلت قبول نہیں: چین
کیپشن: تائیوان کا مسئلہ اس کا داخلی معاملہ ہے، بیرونی مداخلت قبول نہیں: چین

ویب ڈیسک: چین نے واضح کیا ہے کہ تائیوان کا مسئلہ اس کا داخلی معاملہ ہے اور اسے چینی عوام ہی حل کریں گے، کسی بھی بیرونی قوت کی مداخلت قابلِ قبول نہیں۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے کہا کہ امریکا کو ’’ون چائنا‘‘ اصول اور چین و امریکا کے درمیان طے پانے والے تین مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرنی چاہیے اور تائیوان کے معاملے پر محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

ترجمان نے امریکا کی جانب سے تائیوان کو اسلحے کی فروخت کی بھی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ چین اپنے تائیوان خطے کو امریکی اسلحے کی فراہمی کے خلاف ہے۔

امریکی ایف بی آئی کی جانب سے ایک خاتون کی گرفتاری اور تائیوان کے صدر لائی چنگ تے کے بیٹے کی مبینہ جاسوسی کے الزام پر گو جیاکون نے ’’چینی جاسوس‘‘ کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چین کو بدنام کرنے کی کوششوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

دوسری جانب روس کے علاقے ارکتسک میں پھیپھڑوں کے طاعون کے مشتبہ انفیکشن سے ایک شخص کی ہلاکت پر ترجمان نے کہا کہ چین اور روس متعدی بیماریوں، بشمول طاعون، کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News