(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصویری پہیلیاں اور آپٹیکل الیوژنز وائرل ہوتے رہتے ہیں جو انسانی دماغ اور نظروں کی تیزی کو جانچنے کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔ اگر آپ بھی خود کو تیز نگاہ اور بہترین مشاہداتی صلاحیت کا مالک سمجھتے ہیں تو یہ نئی پہیلی آپ کے لیے ایک دلچسپ چیلنج ہے۔
آپ کے لیے شرط یہ ہے کہ بغیر کسی تاخیر کے صرف 5 سے 10 سیکنڈ کے اندر اوپر دی گئی تصویر کو بغور دیکھ کر اس میں چھپی غلطی تلاش کرنی ہے۔
تصویر میں ایک خوبصورت قدرتی پس منظر میں لگے بورڈ پر سال کے ابتدائی مہینوں کے نام رنگ برنگے انداز میں ہندسوں کے ساتھ تحریر ہیں۔
پہلی نظر میں بیشتر افراد رنگا رنگ مہینوں جنوری ، فروری وغیرہ) اور ان کے ہندسوں (1 تا 6) کے سپیلنگ (Spelling) اور ترتیب کو چیک کرنے میں لگ جاتے ہیں۔
انسانی دماغ رنگین اور نمایاں چیزوں کی جانب فوراً متوجہ ہوتا ہے، جس کے باعث زیادہ تر لوگ اسی دائرے میں غلطی ڈھونڈتے رہ جاتے ہیں اور وقت ختم ہو جاتا ہے۔
اگر آپ اب بھی غلطی نہیں پکڑ سکے تو ذرا ہندسوں سے اوپر لکھی ہوئی سرخی کو دوبارہ غور سے دیکھیں۔
سرخی میں لکھا ہے "FIND THE THE MISTAKE!"
جی ہاں! اصل غلطی یہ ہے کہ لفظ "THE" کو تسلسل میں دو بار لکھا گیا ہے۔
انسانی دماغ جملے پڑھتے ہوئے ہر ایک لفظ کو الگ الگ پڑھنے کے بجائے پورے جملے کے مفہوم کو خودکار طریقے سے پہلے ہی مکمل کر لیتا ہے۔
چونکہ ہمارا دماغ جانتا ہے کہ صحیح جملہ کیا ہونا چاہیے، اس لیے وہ خودبخود دہرائے گئے لفظ کو نظر انداز کر دیتا ہے اور انسان مہینوں کے ناموں میں غلطی ڈھونڈنے کی کوشش میں الجھ جاتا ہے۔